Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کیلئے سونے کا تمغہ

برازیل میں شوٹنگ کے عالمی مقابلوں کے تیسرے دن کے اختتام پر ایران کی ویمن ٹیم نے شوٹنگ میں اپنی حریف ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

برازیل میں یہ مقابلے گیارہ اپریل کو شروع ہوئے جو انیس اپریل تک جاری رہیں گے۔

دنیا کے اٹھائیس ملکوں کے شوٹنگ کے  ایک سو اسّی سے زائد کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ان عالمی مقابلوں کے تیسرے دن کے اختتام پر ایران کی ویمن ٹیم کی اراکین ہانیہ رستمیان، گلنوش سبقت الہی اور الہام ہریجانی نے فائنل میں تھائی لینڈ کی  نشانے بازی کی ماہرکو بارہ کے مقابلے میں سترہ پوائنٹ سے شکست دی اور سونے کا تمغہ جیت لیا۔

مردوں کی ٹیم کے ایرانی کھلاڑیوں جواد فروغی، وحید گل خندان اور سجاد پور حسین نے بھی فائنل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی اور فائنل جرمنی کی ٹیم کو شکست نہ دینے کی بنا پر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس طرح ایرانی کھلاڑی تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک چار تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہے جن میں سونے اور چاندی کا ایک ایک اور کانسی کے دو تمغے شامل ہیں۔ جبکہ مجموعی مقابلوں میں کامیابی کی رینکنگ میں ایران اس وقت دوسرے مقام پر ہے۔

ٹیگس