برازیل ڈیف اولمپکس میں ایرانی کھلاڑیوں کی پریڈ
May ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
برازیل کے اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں ایرانی ڈیف اسپورٹس کاررواں نے پریڈ کی۔
چوبیسویں ڈیف اولمپک کی افتتاحی تقریب برازیل کے شہر کیسیا ڈوسول کے باسکٹ بال ہال میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں اسّی ممالک کے تقریبا چار ہزار پانچ سو مہمانوں نے شرکت کی ۔اس تقریب میں ایرانی کھلاڑیوں کے پندرہ رکنی قافلے نے خصوصی اسٹینڈ کے سامنے پریڈ کی جبکہ اس کا پرچم جوڈو کھلاڑی مہرداد سیدی اٹھائے ہوئےتھے۔
برازیل ڈیف اولمپک کھیل گیارہ مئ کو شروع ہوئے اور پچیس مئی تک جاری رہیں گے ۔ برازیل ڈیف اولمپک کی افتتاحی تقریب میں ایرانی قافلے نے، صدائے ایران کے زیرعنوان، خاموشی میں کامیابی، کے نعرے کے ساتھ شرکت کی ہے۔
برازیل ڈیف اولمپک میں ایران کی فٹ بال، بیچ والی بال، جوڈو، فری اسٹائل کشتی، دوڑ، نشانے بازی ، کراٹے اور تائیکوانڈو کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔