May ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ڈیفلمپک 2021 کا پہلا دن، ایران کے چار  تمغے

ڈیفلمپک دو ہزار اکیس میں شریک ایرانی کھلاڑیوں نے کراٹے کے مقابلوں میں کانسی کے چار تمغے حاصل کیے ہیں۔

بہرے کھلاڑیوں کے لیے برازیل میں جاری اولمپک کھیلوں میں شریک ایرانی کراٹے کار حسین تبرتہ فراھانی نے پہلے مقابلے میں اپنے برازیلی حریف کو چھے صفر سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں کھیل کا نتیجہ چار تین سے اپنے یوکرین حریف کو واگذار کیا تاہم تیسرے مقابلے میں، جرمن کراٹے کار کو آٹھ صفر سے ہراکر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ایران ہی کے ابراہیم پور کاشانی نے، اپنے پہلے مقابلے میں چلی کے کراٹے کے کھلاڑی کو پانچ صفر سے ہرایا لیکن ملیشیائی حریف کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہوئے اور انہیں بھی کانسی کا تمغہ ملا۔

خواتین کے مقابلوں میں ایران کی کراٹے کار سارا ادریا، فائنل میں اپنی یوکرینی حریف سے نہ جیت سکیں اور کانسی کا تغمہ حاصل کیا ۔ اس سے پہلے ایران کی مژدہ مردانی نے کاتا کے انفرادی مقابلوں میں ملک کے لیے کانسی کا پہلا تمغہ حاصل کیا تھا۔اس طرح ڈیفلمپک کے پہلے دن ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پرکانسی کے چار تمغے حاصل کیے۔

برازیل ڈیفلمپک دوہزار اکیس کے مقابلے کل بھی جاری رہیں گے۔

ٹیگس