May ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • برازیل کے ڈیف اولمپیک میں ایران کی چوتھی پوزیشن

برازیل میں ڈیف اولمپیک یا قوت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کے مقابلوں کے تیسرے دن کے اختتام پر ایرانی کھلاڑیوں نے تمغوں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل کیا۔

ڈیف اولمپیک یا قوت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کے چوبیسویں دور کے مقابلے برازیل میں جاری ہیں جن میں دنیا کے اسّی ملکوں کے چار ہزار سے زائد کھلاڑیوں  حصہ لے رہے ہیں ۔ ان مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ مختلف قسم کے آٹھ مقابلوں منجملہ فٹبال، جوڈو ، کراٹے، نشانے بازی، ساحلی والیبال، دوڑ، تائیکوانڈو، فری اسٹائل کشتی اور گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں شرکت کر رہا ہے ۔ 

تیسرے دن کے کھیلوں کے اختتام پر ایرانی کھلاڑیوں نے پندرہ تمغے حاصل کر لئے جن میں چار سونے، پانچ چاندی اور چھے کانسی کے تمغے شامل ہیں۔   ایرانی کھلاڑیوں علی سلحشور، حسین اللہ کریمی، بیتا جواہری، زینب حسین پورنے چاندی، امیر محمد دفتری، مہرداد صیدی، میلاد صادق زادہ اور خواتین کی ٹیم کی ایک رکن  نے سونے اور دیگر کھلاڑیوں منجملہ مسعود رستگار، حسین فرہانی، حکیمہ زکی زادہ، سارا ادریا اور مژدہ مردانی  نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

ٹیگس