Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی ویمن والیبال ٹیم کی بلغاریہ پر فتح

ایران کی ویمن والیبال ٹیم نے دوسرے دوستانہ میچ میں بھی بلغاریہ کی ٹیم کو تین صفر سے ہرا دیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی ویمن والیبال ٹیم کئی دوستانہ میچوں کی غرض سے ان دنوں بلغاریہ کے دورے پر ہے۔ ایران کی ویمن والیبال ٹیم نے دوسرے دوستانہ میچ میں بھی میزبان ٹیم کو پچیس پندرہ ، پچیس سولہ اور پچیس انیس سے شکست دی۔
پہلے دوستانہ میچ میں بھی ایران کی ویمن والیبال ٹیم نے میزبان ٹیم کو لگاتار تین سیٹوں میں شکست دیکر میچ جیت لیا تھا۔
ایران کی ویمن والیبال ٹیم خود کو ایشیا کپ اور اوآئی سی کپ کے لیے آمادہ کرنے کی غرض سے مختلف ملکوں کے ساتھ دوستانہ میچ کھیل رہی ہے۔

ٹیگس