Jul ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • جونیئر اینڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ میں ایران کیلئے سونے اور چاندی کے تمغے

ایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں شریک ایرانی کھلاڑی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

نوجوانوں اور جوانوں کے ویٹ لفٹنگ کے یہ ایشین مقابلے، ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری ہیں ۔ آج کے مقابلوں میں ایرانی نوجوان ویٹ لفٹر طاھا نعمتی نے ایک بار میں ایک سو پچاس کلو گرام جبکہ دو بار میں ایک سو نوے اور مجموعی طور پر تین سو چالیس کلو گرام وزن اٹھا کر سونے کے تین تمغے حاصل کئے۔ علی رضا معینی نے بھی ایک بار میں ایک سو چھیاسٹھ اور دو بار میں ایک سو اکانوے اور مجموعی طور پر تین سو ستاون کلوگرام وزن اٹھا کر دو سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور علی کشتکار نے ایک بار میں ایک سو اکتالیس اور دوبار میں ایک سو چھیاسی اور مجموعی طور پر تین سو ستائیس کلو گرام وزن اٹھاکر دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ 

ٹیگس