Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز، ویٹ لفٹنگ میں ایران کے دو تمغے

اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں شریک ایرانی ویٹ لفٹر نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے میر مصطفی جوادی نے دو اسٹریچ میں دوسو ایک کلو وزن اٹھا کر سونےکا تمغہ ملک کے نام کیا ۔ قبل ازیں وہ  تریسٹھ کلو وزن اٹھا کر چاندی کا تغمہ بھی حاصل کرچکے تھے۔ ایران کےحسین سلطانی ، اپنے ایونٹ میں دو اسٹریچ میں ایک سو اٹھاون کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تغمہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اسلامک سولیڈیریٹی گیمز ترکیہ کی میزبانی میں قونیہ شہر میں جاری ہیں۔

ٹیگس