Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • اسلامک سولیڈیرٹی گیمز، ایران کے مزید نو تمغے

اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے پیرا ٹیبل ٹینس مقابلوں کے اختتام پر ایران نے نو تمغے حاصل کیے ہیں۔

ہمارے نمائند کے مطابق ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے پیرا ٹیبل ٹینس مقابلے ختم ہوگئے ہیں ۔ ان مقابلوں کے آخری دن ایران کی دو رکنی ٹیموں نے حصہ لیا اور چاندی کے تین تمغے حاصل کیے ۔
پیر کے روز ہونے والے مقابلوں میں، ایرانی کھلاڑیوں نے چاندی کا ایک اور کانسی کے پانچ تمغے حاصل کیے تھے۔
اسلامک سالیڈیرٹی گیمزترکیہ کے شہر قونیہ میں نو اگست سے شروع ہوئے ہیں اور اٹھارہ اگست تک جاری رہیں گے۔
ایرانی کھلاڑیوں کا دو سو چالیس رکنی دستہ سولہ مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

ٹیگس