Nov ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران امریکہ میچ سیاسی معرکہ

اسپین کے اخبار مارکا نے ایران امریکہ فٹبال میچ کو سیاسی معرکہ آرائی قرار دیا ہے۔

سحر نیوز دنیا: ایران کی قومی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2022  میں اپنا تیسرا گروپ میچ  کل منگل کی شب امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ 
اسپین سے شائع ہونے والے اخبار مارکا نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران امریکہ میچ صرف کھیل کی روداد نہیں بلکہ ایک سیاسی معرکہ بھی ہے ۔ اخبار کے مطابق انیس سو اٹھانوے کے ورلڈ کپ میں بھی یہ ان دونوں ٹیموں کے درمیان معرکہ ہوچکا ہے جس میں ایران نے امریکہ کو شکست دی تھی۔
روزنامہ مارکا نے اپنی رپورٹ میں ایران امریکہ روابط میں پچھلے چارعشروں سے چلے آرہے تناؤ اور کشیدگی کی جانب بھی اشارہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نفسیاتی جنگ گزشتہ دنوں اس وقت شروع ہوئی جب امریکہ نے ایران کے پرچم سے مخصوص مونوگرام ہٹا دیا جس پر تہران نے سخت احتجاج کیا۔ 
ایران کی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ایک خط ارسال کرکے، اس اقدام کا نوٹس لینے اور امریکی فٹبال فیڈریشن کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ٹیگس