Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran

تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں ہونے والے اسلامی ممالک ٹورنامنٹ میں ایران کی ویمن آئس ہاکی ٹیم سعودی عرب کو ہرا کر فائنل میچ میں پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/کھیل کود: تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں اسلامی ممالک ٹورنامنٹ میچ میں ایران کا سعودی عرب سے کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی شاٹس پر ہوا جس میں ایران نے ایک کے مقابلے میں تین گول کرکے اسلامی ممالک کی آئس ہاکی چیمپئن شپ میں فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

اس سے پہلے ایرانی ٹیم نے متحدہ عرب امارات، عمان اور بحرین کے خلاف اپنے میچ جیتے تھے جب کہ میزبان ملک کے خلاف ایک میچ ہار گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فائنل میچ میں ایرانی ٹیم کا مقابلہ تاتارستان کی ٹیم سے ہوگا۔

بین الاقوامی آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں 14 اسلامی ممالک کے 300 سے زیادہ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جو 14 جنوری سے 17 جنوری تک ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں 12 مردوں کی ٹیمیں اور پانچ خواتین کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ٹیگس