ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایرانی خاتون کھلاڑی برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب
May ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
ایرانی خاتون ویٹ لفٹر نے ایشین چیمپین شپ مقابلوں کے دو میڈل حاصل کرلئے۔
سحر نیوز/ ایران: رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین مقابلوں کے دوران ایرانی خاتون کھلاڑی فاطمہ کشاورز نے کلین اینڈ جرک کی کیٹیگری میں ایک سو پانچ اور ایک سو نو کلوگرام کا وزن اٹھا کر مقابلوں کی تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ ان مقابلوں میں انہوں نے قزاقستان، ترکمنستان، چین تائیپے، سنگاپور، منگولیا اور بنگلادیش کی کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا ۔
اسنیچ کے مقابلوں میں فاطمہ کشاورز پچاسی کلوگرام کا وزن اٹھانے میں کامیاب رہیں ۔ مجموعی طور پر ایک سو چورانوے کلوگرام وزن اٹھانے کے لئے انہیں دوسرا برونز میڈل بھی دیا گیا۔