ماسکو میں روئنگ کے مقابلے، ایران نے 6 میڈل جیتے
Jun ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
ماسکو کے روئنگ کے مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم نے چھے میڈل حاصل کئے۔
سحر نیوز/ ایران: ایرانی کھلاڑی نازنین ملائی نے اسپرنٹ مقابلوں میں دوسری پوزیش اور سلور میڈل حاصل کیا ۔ فاطمہ مجلل نے پانچ سو میٹر کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا، امیرحسین محمود پور نے پانچ سو میٹر کے ابتدائی مقابلوں میں پہلی پوزیشن اور فائنل میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا اور چار کی ٹیم کے مقابلوں میں ایران کی خواتین کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی ملی ۔
ماسکو میں ہونے والے ان مقابلوں میں بیلاروس، ازبکستان، روس، قزاقستان، صربیہ، آرمینیا اور ایران کی ٹیمیں موجود تھیں ۔ ایران کی ٹیم کو مجموعی طور پر ایک سلور اور پانچ برونز میڈل ملے۔