Sep ۰۸, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • فٹبال: ایران نے بلغاریہ کو ہرا دیا

ایران نے ایک وارم اپ میچ میں بلغاریہ کی ٹیم کو شکست دے دی۔

سحر نیوز/ کھیل کود: بلغاریہ کے پلوویدیف شہر میں ہونے والے میچ میں ایرانی ٹیم نے بلغاریہ کی ٹیم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ ایران کی طرف سے گول کرنے والے واحد کھلاڑی محمد محبی رہے۔ ایرانی کھلاڑی محمد محبی نے ایک شاندار ہیڈ شاٹ مار کر ایران کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

گول میچ کے چودہویں منٹ میں مارا گیا۔  اس کے بعد بلغاریہ کی ٹیم نے کئی بار ایران کے گول پوسٹ سے قریب ہونے کی کوشش کی تاہم ہر بار انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ ایک صفر کے اسکور کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔

ایران کی ٹیم کی کوچنگ امیرقلعہ نوعی کر رہے تھے اور لازار لوکیچ اس وارم اپ میچ کے ریفری تھے۔

ٹیگس