Jan ۱۲, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran
  • قطر میں ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز، افتتاحی تقریب کا انعقاد

اطلاعات کے مطابق قطر میں آج جمعہ کو 18 ویں ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔  

سحر نیوز/ کھیل کود: ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب قطر کے لویسل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اسی اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور فرانس کی قومی ٹیموں کے درمیان 2022 کے ورلڈ کپ کے فائنل کا میچ بھی ہوا تھا۔

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی قطر کر رہا ہے۔

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کا شمار ایشیا کی طاقتور ترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس نے 1968، 1972 اور 1976 میں تین بار ایشیا کپ جیتا ہے، اس لیے ایران قطر میں ہونے والے 18 ویں ایشین گیمز کی چیمپئن شپ کا ایک اہم دعویدار ہے۔

 

ٹیگس