ایشین کپ کے مقابلے: ایران کی فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں
ایشین نیشنز کپ کے مقابلوں میں کل ایران کی فٹبال ٹیم نے شام کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔
سحر نیوز/ ایران: ایشین نیشنز فٹبال کپ کے آٹھویں راؤنڈ کے مقابلوں میں ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے قطر کے شہر دوحہ کے عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں شام کی قومی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے پنالٹی ککس کے ذریعے تین کے مقابلے پانچ سے جیت حاصل کرلی-
کھیل کے پہلے ہاف میں ایران کی فٹبال ٹیم نے پینتیسویں منٹ میں پینالٹی کے ذریعے، مہدی طارمی کے گول کی مدد سے برتری حاصل کر لی تاہم دوسرے ہاف میں شام کی قومی ٹیم نے پنالٹی گول کے ذریعے کھیل برابر کر دیا۔
ایران اور شام کی فٹبال ٹیمیں نوے منٹ میں برابری پر رہیں اور کھیل کو تیس منٹ کے اوور ٹائم تک بڑھا دیا گیااور اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں ایک - ایک گول کے ساتھ برابر رہیں جس کے بعد نتیجہ پنالٹی ککس پر لیا گیا جس میں ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے پانچ پنالٹی جبکہ شام کی قومی ٹیم صرف تین ہی پنالٹی مار سکی اور اس طرح سے ایشین نیشنز فٹبال کپ کے مقابلوں سے باہر ہوگئی۔
ایران کے گول کیپرعلی رضا بیران وند نے شام کی قومی فٹ بال ٹیم کی ایک پینالٹی کک کو روک دیا اور اس طرح سے ایران کی ٹیم اگلے مرحلے میں، ٹاپ آٹھ ٹیموں میں پہنچ گئی۔
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم ہفتہ تین فروری کو کوارٹر فائنل میں جاپان کی فٹ بال ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔