Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی ساحلی فٹ بال ٹیم سیمی فائنل میں

ایران کی قومی ساحلی فٹ بال ٹیم متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ساحلی فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے ساحلی فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں، ایران اور متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، اور اس میچ میں ایران نے متحدہ عرب امارات کو دو ایک سےشکت دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ ایران کی طرف سے محمد معصوم زادہ اور امیر میرجلیلی نے ایک ایک گول کئے اور ایران کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ایران کی قومی ساحلی فٹ بال ٹیم دنیا کی چار برتر ٹیموں میں شامل ہو گئی اور اب اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ برازیل سے ہوگا۔

ایران اور متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل ، برازیل کی ٹیم ، جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

ٹیگس