بحرین کی جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ شاہی حکومت کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حکومت بحرین نے مسئلہ فلسطین کے خلاف ہونے والی سازشی کانفرنس کی کوریج کے لیے اسرائیلی میڈیا کے نمائندوں کو بحرین آنے کی اجازت دے دی ہے۔
بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں شاہی حکومت کی علما مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
بحرین کی نمائشی عدالت نے حزب اللہ کے ساتھ تعلقات رکھنے کے الزام میں ایک سو اڑتیس بحرینیوں کی شہریت سلب کئے جانے کا حکم سنایا ہے۔
بحرینی شہریوں کو کم از کم 3 برس سے لے کر عمر قید تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
بحرین کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے دارالحکومت منامہ کے قریب واقع الجو جیل میں بند سیاسی قیدیوں پر حملے کیے ہیں۔
بحرین کے چودہ فروری اتحاد اور جمعیت اسلامی قومی وفاق نامی گروہوں نے اس ملک میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی تقدیر کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے استقامت جاری رکھنے پر تاکید کی -
بحرین کی تحریک وفاداری نے تین شہریوں کو سنائی جانے والی سزائے موت کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر کے مشیر اور داماد کے دورہ منامہ کو مسئلہ فلسطین کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
میڈیا ذرائع نے بحرین میں سیاسی سرگرم کارکنوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ احکامات جاری کئے جانے کی خبر دی ہے-
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے الدراز کے علاقے میں اپنے ملک کے شیعہ مسلمانوں کو ایک سو سینتالیسویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔