ایرانی وزیر خارجہ ہیگ میں، کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل فرنینڈو آریاس سے ملاقات کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی یہ ملاقات کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے کنونشن کے رکن ممالک کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ سید عباس عراقچی نے، جو کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے کنونشن میں شرکت کے لئے ہیگ گئے ہوئے ہیں، کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل فرنینڈو آریاس سے ملاقات اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ عراقچی کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے کنونشن کے رکن ممالک کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لیے آج صبح ہیگ پہنچے۔ پروگرام کے مطابق عباس عراقچی نشست کے ایجنڈے میں شامل موضوعات پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور اس کی وضاحت کریں گے۔
پروگرام کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نیدرلینڈز کے اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok