ہندوستان کے شہر بنارس کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دیئے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف شہر کے مسلمانوں نے آج احتجاج کے طور پر اپنے کار وبار بند رکھے۔
ہندوستان کے مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگلے ایک ہفتے میں پورے ملک میں شہریت ترمیمی ایکٹ، سی اے اے، نافذ ہوجائے گا۔
یورپ کے کئی ممالک میں فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ میں جنگ جاری رہنے کی مخالفت میں مظاہرے ہوئے ہیں ۔
ہزاروں افراد نے تل ابیب میں مظاہرہ کرکے اقتدار سے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔
نیویارک میں مظاہرین نے بائيڈن حکومت کی جانب سے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی حمایت کرنے کی بنا پر امریکی پرچم کو نذرآتش کردیا۔
سحر نیوز رپورٹ
اسلام آباد کے ریڈ زون، کشمیر ہائی وے اور جناح ایوینیو پر جلسے، جلوس اور ریلیوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے صدر جو بائیڈن کی تقریر میں کئی بار رکاوٹیں ڈالیں اور غزہ کے عوام کی حمایت میں بائیڈن کے خلاف نعرے لگائے۔
ہندوستانی کانگریس پارٹی کی نیائے یاترا کو آسام کے شہر گوہاٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گيا ہے جس پر کانگریسی کارکنوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔