صیہونی قیدیوں کے خاندان والوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا وقت تمام ہو رہا ہے۔
خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی قیدیوں کےاہل خانہ نے کل رات غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے گھر کے سامنے اجتماع کیا اور اس اپرتھائیڈ حکومت کے وزیر اعظم کےخلاف نعرے لگائے۔
فلسطین کے حامیوں نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پورے ہالینڈ میں اہم ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاجی دھرنے دیئے اور غزہ پٹی میں فورا جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اٹلی کے عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرکے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔
سحر نیوز رپورٹ
راہل گاندھی کی قیادت ميں کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا جاری ہے۔
جرمنی کے ہزاروں کسانوں نے اپنے ملک کے ٹیکس قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے برلن کی سڑکوں پر اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ دھرنا دے دیا۔
اسرائیلی قیدیوں کے گھر والوں نے غزہ جنگ کے خلاف اور اپنے رشتےداروں کی رہائی کے لئے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرے کئے ہيں۔
یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت میں یمن کے مختلف صوبوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور یمنی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو اب ہمارے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔