ایران: اسماعیل ہنیہ کی شہادت، صیہونی دہشتگردی کی مذمت میں کرمانشاہ کے عوام کا زبردست مظاہرہ+ ویڈیو
Jul ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کے لیے کرمانشاہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور زوردار نعرہ لگاتے ہوئے زبردست طریقے سے مظاہرہ کیا۔
سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے دن کرمانشاہ کے عوام نے ظہر کی نماز کے بعد حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اس دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کے لیے ایک احتجاجی اور مذمتی اجتماع کا انعقاد کیا۔
کرمانشاہ کے شہر ظفر میں منعقد ہونے والے اس احتجاجی اجتماع میں صوبہ کرمانشاہ کے عوام اور شہداء نے "مرگ بر اسرائیل" کے پرزور نعروں کے ساتھ اس دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کی۔