اسماعیل ہنیہ کی شہادت، تہران میں فلسطین اسکوائر پر صیہونی دہشتگردی کے خلاف زبردست مظاہرہ، پورا ایران اسرائیل اور امریکا مردہ باد کے نعروں سے گونجا
دہشتگرد صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تہران میں واقع فلسطین اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف فلسطین اسکوائر پر بدھ کی شام ایک عوامی ریلی نکالی گئی۔
اس اجتماع میں تہران کے لوگوں نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کو شہید کرنے کے صیہونیوں کے گھناؤنے اور بزدلانہ اقدام کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرانسانی حقوق کے دعویدار، مغرب ممالک کی دوہری پالیسیوں اور خاموشی کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔
فلسطین اسکوائر پر مظاہرین نے " اسرائیل مردہ باد " اور " امریکہ مردہ باد " کے نعرے لگاتے ہوئے شہید اسماعیل ہنیہ کو دہشتگردانہ حملے کے ذریعے شہید کئے جانے پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اسرائیل کے خلاف کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔