Jul ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ہنیہ کی شہادت پر لبنان کے کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں میں زبردست غم وغصہ + ویڈیو

لبنان میں کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں نے احتجاجی مارچ کرکے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہادت پر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں موجود کیمپوں میں رہنے والے فلسطینی مہاجرین میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت میں ایک بڑے احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے کیمپوں میں فلسطینیوں نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کے لیے ایک زبردست مارچ کیا۔

فلسطینی ذرائع نے ہنیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے البرج الشمالی کیمپ میں ایک بڑے مارچ کی ویڈیو شائع کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بدھ کے دن ایک بیان جاری کر کے اس واقعے کی اطلاع دی ہے۔ بیان کے مطابق گزشتہ شب تہران میں اُس مقام کو نشانہ بنایا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ ٹھہرے ہوئے تھے۔ اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔ اسماعیل ہنیہ ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے مقصد سے تہران آئے تھے۔

تل ابیب نے ابھی تک سرکاری طور پر اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے ترجمانوں میں سے ایک نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ اسی دوران العربیہ ویب سائٹ نے ایک خبر میں اعلان کیا کہ "صیہونی حکومت کے میڈیا آفس نے سوشل نیٹ ورکس پر ایک پیغام شائع کیا اور چند گھنٹے قبل اسماعیل ہنیہ کی تصویر شائع کی جس میں کہا گیا تھا کہ "ہم نے ان سے جان چھڑائی"۔ تاہم صیہونی حکومت کے میڈیا آفس نے اس پیغام کو شائع ہونے کے چند منٹ بعد ہی حذف کر دیا!

 

ٹیگس