غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب اسرائیل کے ہوائی اور توپخانے کے وحشیانہ حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مصر اب بھی غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو جزیرہ سینا منتقل کرنے کے خلاف ہے اور اسرائیل کو اس بارے میں خبردار کردیا گیا ہے۔
تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ مزاحمت غاصب عناصر کے ساتھ مقابلہ آرائی کے لئے آمادہ ہے اور فلسطینی قوم ہرگز دشمن کے منصوبوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوگی۔
القسام بریگيڈ نے غاصب صیہونی حکومت کے دو مرکاوا ٹینک تباہ کر دیئے ہیں۔
صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں واقع طولکرم شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشتناک دن آنے والے ہیں۔
یمن نے ایک بار پھر صیہونی اہداف پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت اور چار دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
بین الاقوامی اداروں نے شمالی غزہ کے سلسلے میں لا تعلقی اختیار کرلی ہے۔
دو اسرائیلی حکام نے حماس تنظیم کی سرنگوں کے بارے میں ایسا بیان دیا ہے کہ ایسی سرنگیں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔