Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم  نے پورے علاقے کو جنگ میں جھونک دیا ہے: حماس

تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نے پورے علاقے کو جنگ میں جھونک دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رہنما سامی ابوزہری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے خودمختار فلسطینی حکومت کی تشکیل کی مخالفت اور جنگ جاری رکھنے کی ضد سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پورے علاقے کو ایسی جنگ میں الجھا دینا چاہتے ہیں جس کی کوئی مثال نہيں ملے گی ۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مغربی ممالک کے رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ وقت برباد ہونے سے پہلے اپنے موقف پر نظرثانی کریں ۔

دوسری جانب ایک سروے رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی جارحیت میں پچیس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور باسٹھ ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہيں۔

ٹیگس