Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ٹارگیٹیڈ حملہ، کار کو بنایا نشانہ

اسرائیلی حکومت نے جنوبی لبنان میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق المیادین ٹی وی نے سہ پہر اعلان کیا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے صور کے علاقے البازوریہ روڈ کے نارتھ ٹاور کو عبور کرتے ہوئے ایک کار کو نشانہ بنایا۔

جنوبی لبنان میں شہری دفاع کی تنظیم نے اس خبر کے چند منٹ بعد اعلان کیا کہ اس حملے میں دو افراد شہید ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں افراد حماس کے رکن تھے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ حماس کی تھی اور اس اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد شہید ہوئے۔

گزشتہ مہینوں کے دوران حزب اللہ لبنان نے غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی ٹھکانوں کے خلاف اپنی یکجہتی کی کارروائی شروع کی تو اسرائیلی حکومت مزاحمتی قوتوں کو نشانہ بنا کر اس آپریشن کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ آج صبح صیہونی حکومت نے دمشق کے مغرب میں واقع المزہ کے علاقے پر ایک فضائی حملے میں ایرانی اور شامی مزاحمتی فورسز کے متعدد افراد کو شہید کر دیا ہے۔

ٹیگس