Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ نے مزید 5 اسرائيلی فوجیوں کو ہلاک کردیا

خان یونس میں تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ میں 5 غاصب اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ پٹی میں خان یونس کے مشرق میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

ادھر مقامی ذرائع کے مطابق طولکرم کیمپ کے 30 گھنٹے کے محاصرے کے دوران صہیونی فوجیوں نے طولکرم کے نور شمس کیمپ میں رہنے والے فلسطینی نوجوان محمد فیصل داوس کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

شہاب خبررساں ایجنسی نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے رفح شہر کے شمال مغرب میں آل الحشاش کے علاقے پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے البتہ چشم دید گواہوں نے بتایا کہ اس حملے میں کچھ فلسطینی شہید بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وسیع حملوں کو سو دن سے زائد ہوچکے ہیں اور شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ادھر صیہونی حکومت کی ناجائز 75 سالہ زندگی میں استقامتی محاذ کی طرف سے پہلی بار اس نے اتنی شدید ضربیں کھائی ہیں نیز اس غاصب حکومت کو اپنے کسی بھی مقصد میں کوئی کامیابی بھی نہیں ملی ہے۔

ٹیگس