Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • حماس اور جہاد اسلامی کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیاں

یورپی یونین نے تحریک حماس اور جہاد اسلامی کی متعدد شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہيں۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے تحریک حماس اور جہاد اسلامی کی متعدد شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہيں۔ جن شخصیات پر پابندی عائد کی گئی ان کے اثاثے منجمد اور ان پر یورپی یونین کے رکن ممالک کا سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔
یورپی یونین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سوڈان میں مقیم سرمایہ دار عبدالباسط حمزہ الحسن محمد خیر، نبیل چومان بن خالد چومان، حماس کے بڑے سرمایہ دار رضا علی خمیس، حماس کے سینئر رکن موسی دودین اور الجزائر میں مقیم سرمایہ دار ایمن احمد الدویک شامل ہيں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی پابندیاں انیس جنوری دو ہزار پچیس تک نافذ ہوں گی اور اس دوران پابندیوں کے خاتمے یا اس میں تبدیلی کا امکان موجود رہے گا۔
بدھ کو بلومبرگ نے رپورٹ دی تھی کہ یورپی یونین حماس اور اس استقامتی گروہ کے مالی ذرائع پر پابندیاں عائد کرنا چاہتی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپی کونسل نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں تحریک حماس کے رہنما یحیی سنوار کا نام اس یونین کی فہرست میں بڑھا دیا گیا ہے۔

ٹیگس