-
علی (ع) پر شقی کا وار ۔ پوسٹر
Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۴:۰۵ایران کے مایۂ ناز مصور یوسف عبدی نژاد کی بنائی ہوئی ایک خوبصورت پینٹنگ جس میں انہوں نے امیر المومنین علی علیہ السلام کے فرق مبارک پر ابن ملجم ملعون کی ضربت کا منظر پیش کیا ہے۔ اس پینٹنگ کو ایران کی ’’غدیر خم‘‘ کمیٹی نے بہترین تخلیق کے اعزاز سے نوازا ہے۔
-
علی (ع) والوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ تصاویر
Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۷ایران؛ گزشتہ برسوں کی مانند اس سال بھی پہلی شب قدر اور امیر المومنین حضرت علی (ع) کی شب ضربت کی مناسبت پر اپنے مولا و آقا کی یاد میں ہزاروں صاحبان ایمان نے بلڈ ڈونیشن مراکز میں رجوع کر کے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔
-
علی (ع) نے کامیابی کا اعلان کیا! ۔ پوسٹر
Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۴:۱۰انیس ماہ رمضان سنہ چالیس ہجری کی وہ قیامت خیز شب جب ایک تکفیری جرثومہ نے یتیم نواز مومنوں کے امیر کے سر پر ایک کاری ضرب لگائی تو علی (ع) کے لبوں سے بے ساختہ کامیابی کا نعرہ بلند ہوا۔ آپ نے فرمایا: فزت ورب الکعبہ؛ ربِ کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔
-
شب قدر اور شب ضربت مولود کعبہ میں لاکھوں فرزندان اسلام سر بسجود
Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۵اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں شب قدر اور وصی رسول خدا، داماد حضرت مصطفیٰ، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شب ضربت کے موقع پر دعائے جوشن کبیر، الغوث الغوث کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی اور فرزندان اسلام نے دعا و مناجات میں رات بسر کی۔
-
کھانے پینے کے کلیدی اصول اور پر خوری کے نقصانات
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۵دین اسلام انسان کو روحی و جسمی دونوں اعتبار سے منزل کمال تک پہونچانے کا خواہشمند ہے اور وہ اسی مقصد سے اُس نے انسانی روح و جسم کے لئے کچھ خطوط معین کئے ہیں۔ ایک طرف جہاں روح کو پروان چڑھانے کے لئے دین مبین اسلام نے بے شمار ہدایات انسان کو دی ہیں وہیں جسمی طور پر اسکی ارتقا کے لئے بھی اسکے سامنے کچھ رہنمائیاں رکھی ہیں۔
-
حیدر (ع) نے آج اکھاڑا تھا در خیبر۔ ویڈیو
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۸تاریخ گواہ ہے کہ 24 رجب سنہ 7 ہجری کو جب جنگ خیبر کا معرکہ سجا ہوا تھا تو علمدار لشکر نبوی، حیدر کرار، حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام نے جنگ کرتے ہوئے یہودیوں کے عظیم قلعے خیبر کے در کو اکھاڑ کر اُسے سپر کے طور پر استعمال کیا۔ اسی مناسب سے ملاحظہ فرمائیے قلعۂ خیبر کی ایک نادر ویڈیو جسے کئی برس قبل ایک ہیلی کاپٹر سے بنایا گیا ہے۔
-
جانا اُدھر جدھر علیؑ جائیں!۔ پوسٹر
Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۸مرسل اعظم، نبی خاتم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: اے عمار! اگر تم یہ دیکھو کہ علیؑ ایک طرف اور لوگ دوسری طرف جا رہے ہیں، تو تم علیؑ کے ساتھ ہو لینا۔ (ارشاد القلوب، ج۲، ح۱۰۵)
-
علی کی یاد میں ’’نور علیٰ نور‘‘ ورکشاپ
Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۸امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر تہران میں روڈ کے کنارے ایک پارک میں ’’نور علیٰ نور‘‘ کے زیر عنوان ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کاتب، خطاط اور فنکار حضرات نے مولا علی علیہ السلام کے اسماء، القاب اور انکے مختصر اقوال تحریر کر کے انکے پروانوں کے درمیان تقسیم کئے۔
-
گاڑیاں بھی جشنِ مولود کعبہ میں شریک ہوئیں۔ تصاویر
Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۷دنیا کے دیگر خطوں کی مانند ایران میں بھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ جشن مولود کعبہ منایا جاتا ہے۔ پیش خدمت گیلری میں آپ جشن میں شامل گاڑیوں کو ملاحظہ کر سکتے ہیں جنہیں مخصوص انداز میں سجا کر شمع علی (ع) کے پروانوں نے مارچ کر کے آپؑ کے تئیں اپنی الفت و عقیدت کا اظہار کیا۔
-
اچھی باتیں سننے کے عادی بنو!۔ پوسٹر
Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۷امیرالمومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں:اپنے کانوں کو اچھی باتیں سننے کا عادی بناؤ۔ (غررالحکم) ایک دوسری حدیث شریفہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ فضول باتیں سننے سے دل سخت ہو جاتا ہے۔ (بحار الانوار)