Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • بحرین میں صیہونی پرچم روندا گیا

بحرینی عزاداروں نے امیرالمومنین ع کے یوم شہادت کے موقع پر غاصب صیہونی حکومت کا جھنڈا پیروں تلے روند ڈالا

اللولوٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عزاداروں نے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے جلوس عزا برآمد کیا اورقدس کی غاصب صیہونی حکومت کا پرچم پامال کرتے ہوئے لبیک یا حسین کے نعرے لگائے۔

بحرینی عوام نے بارہا مظاہرے کرکے فلسطین اور فلسطینی عوام  کے اہداف کی حمایت جاری رکھنے اور صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی پرزور دیا۔

بحرین اور صیہونی حکومت نے پندرہ ستمبردوہزاربیس کو وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

بحرین پرمسلط ڈکٹیٹرآل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی بحرینی عوام پرزورمخالفت کررہے ہیں۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

بحرینی عوام ملک میں نسلی امتیازکے خاتمے، عدل و انصاف کے حصول اورمنتخب جمہوری نظام حکومت کے خواہاں ہیں۔

ٹیگس