غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مذمت میں دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ یمن، اردن، لبنان اور بحرین کے عوام نے ایک بار پھر وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔
سری لنکا میں ٹینس کپ مقابلوں میں ایران کے نوجوان کھلاڑیوں نے پہلا مقام حاصل کیا۔
اردن ، بحرین اور یمن کے دسیوں ہزار لوگوں نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور یکجہتی کا اعلان کیا۔
یمن پر واشنگٹن کی جارحیت کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ حملے ان کی ہدایات پر انجام پائے ہیں۔
یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع نے غزہ پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں کے بارے ميں خبردار کیا ہے۔
بحرین سے تل ابیب کی پروازیں روک دی گئی ہیں جبکہ بحرین کی پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت سے اپنے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا ہے.
عالمی سطح پر اسرائیل کی گوشہ نشینی کا سلسلہ تیزی سے شروع ہو چکا ہے۔
شام کے ہیوی ویٹ باکسر نے ایشین گیمز کے باکسنگ کے فائنل مقابلے میں رینگ میں اترنے سے اس لئے انکار کردیا کہ اس مقابلے کا ریفری صیہونی حکومت کا تھا۔
صیہونی حکام نے عرب ممالک کو ڈرون سمیت فوجی ہتھیاروں کی فروخت میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قطع ہونے کے بعد اعلی سطح پر پہلی ملاقات ہے۔