Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۸
ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے تبریز ضلع میں ’’لیقوان‘‘ نامی ایک چھوٹا سا قریہ آباد ہیں۔ نہایت لطیف آب و ہوا کے حامل اس قریے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے خاص پنیر کے باعث ملکی و عالمی سطح پر خاصی شہرت رکھتا ہے۔ یہ پنیر پورے ایران میں ’’لیقوان پنیر‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ اس قریے اور اسکے آس پاس کے علاقے میں قریب ۳۰۰ صنعتکار سرگرم ہیں جو صرف اس پنیر کی پیداوار میں مصروف ہیں۔ لیقوان کا یہ معروف پنیر اندرون ملک استعمال ہونے کے علاوہ ایشائی، خلیج فارس اور بعض یورپی ممالک کو بھی برآمد کیا جاتا ہے۔