یوکرین نے تیل گیس اور کوئلے کی برآمدات روک دیں
Jun ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
حکومت یوکرین نے، تیل، گیس اور کوئلے کی برآمدات روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کی ایف میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملوں کی وجہ سے تیل، گیس اور کوئلے کی برآمدات ممکن نہیں۔
اس سے پہلے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جنگ کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ موسم سرما کے آغاز سے پہلے پہلے ایندھنوں کی برآمدات بند کرنا پڑیں گی۔
ادھر یوکرین کے وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ جنگ کی وجہ سے ملک میں کوئلے کی پیداوار میں تیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور ہمیں آئندہ موسم سرما میں دشوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت یوکرین نے متعلقہ اداروں کو کم سے کم انیس ارب کیوبک میٹر گیس زیر زمین گوداموں میں ذخیرہ کرنے کا حکم دیا ہے۔