May ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی طرف سے مصر کو گیہوں کی برآمدات

ہندوستان، گیہوں کی برآمدات پر روک لگانے کے اعلان کے باوجود، مصر کو گیہوں برآمد کر رہا ہے۔

مصر دنیا میں گیہوں درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ وہ، روس-یوکرین کے مابین تنازعے کے آغاز کے بعد، گزشتہ مہینے سے بحیرہ اسود سے گیہوں کی درآمد کے لئے متبادل کی تلاش میں تھا۔

ہندوستانی نیوز چینل-18 کے مطابق، نئی دہلی، مصر کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت اسے 5 لاکھ ٹن گیہوں برآمد کرے گا۔

ہندوستان ایسی حالت میں مصر کو گیہوں برآمد کرنے جا رہا ہے کہ اس نے شدید گرمی اور ملک کے اندر گیہوں کی پیداوار میں کمی کے ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی قیمت کے مد نظر، گیہوں کی برآمدات پر روک لگانے کا اعلان کیا تھا۔

 

ٹیگس