Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود ایران کی بیرونی تجارت میں اضافہ

پچھلے نو ماہ کے دوران ایران کے بیرونی تجارتی لین دین کا حجم بہتر ارب ڈالر زیادہ رہا ہے۔

ایران کسٹم کے سربراہ علی رضا مقدسی نے بتایا ہے کہ رواں سال اکیس مارچ سے اکیس دسمبر تک ایران اور دیگر ملکوں کے درمیان بہتر ارب دس کروڑ ڈالر کا تجارتی لین دین انجام پایا جس سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اڑتیس فیصد اضافے کے نشاندھی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ارب ڈالر کے تجارتی لین دین میں ایران کی برآمدات کا حصہ پینتس ارب دس کرورڑ ڈالر تھا، جو چالیس فیصد اضافے کی نشاندھی کرتا ہے۔
ایران کسٹم کے سربراہ نے مزید کہا کہ پابندیوں اور اقتصادی بندشوں کے باوجود ملک کی غیر پیٹرولیم اشیا کی برآمدات میں اضافہ انتہائی اہم ہے اور مستقبل میں صورتحال زیادہ بہتر ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے نو ماہ کے دوران ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات کا حجم چار کروڑ چوبیس لاکھ ٹن رہا، جس کی مالیت چودہ ارب ستر کروڑ ڈالر کے برابر تھی۔

ٹیگس