Aug ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۹
گزشتہ چند برسوں سے شام کی سیکورٹی صورتحال اچھی نہیں رہی اور اسے مغربی و عربی ممالک کے حمایت یافتہ ایسے خونخوار دہشتگردوں کا سامنا رہا ہے جن کا بنیادی مقصد بشار اسد کو اقتدار کی کرسی سے نیچے کھیچنا تھا۔مگر شامی افواج کی جد و جہد کے ساتھ ساتھ اس ملک کے اتحادی ممالک ایران اور روس کی حمایت کا نتیجہ یہ رہا ہے کہ شامی صدر بشار اسد آج بھی بحیثیت صدر اپنے ملک میں باقی ہیں اور وہ وقتا فوقتا اپنی کار لے کر عوام کے درمیان جاتے رہتے ہیں۔