ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امید ظاہر کی ہے سعودی عرب کے حکام اپنے ملکی مسائل اور علاقائی حالات کے بارے میں عاقلانہ پالیسی اختیار کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام کی استقامت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی ایٹمی کامیابیوں کی قدردانی کرتے ہوئے امریکا کی چال بازیوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے استقامتی معیشت پر صحیح اور بامقصد عمل درآمد پر تاکید کی ہے۔
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ سے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کی ملاقات کے بعد ان کے بیان کا متن جاری کیا ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کے دورہ تہران کا مقصد ایران اور ایجنسی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے ہفتے وار پریس بریفنگ میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا کی نئی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر میزائل پروگرام جاری رکھے گا۔
ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے اعلان پر صیہونی حکام بری طرح سیخ پا ہیں اور وہ مسلسل تہران کے خلاف مخاصمانہ بیان دے رہے ہیں۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے آغاز اور پابندیوں کے خاتمے کو ایرانی قوم کی ایک بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایٹمی معاملے کے حل کے سلسلے میں رہبرانقلاب اسلامی کی شاندار رہنمائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ایرانی عوام کے عزم و ارادے کی تجلی کا بہت ہی مبارک دن ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا مشترکہ اعلامیہ ہفتے کی رات جاری ہوا۔