شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ نے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
صدر ایران نے کہا کہ دشمنوں نے سرتوڑ کوشش کی تھی کہ نیویارک میں بلند ہونے والی ایرانی قوم کی آواز نہ سنی جائے۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستہترویں اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کے دوہرے معیارات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی سب سے بڑی وجہ تصور کرتا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی بھی امام عشق و حریت، حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) اور آپؑ کے باوفا ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نجف سے کربلا جانے والے زائرین کے ساتھ ہمقدم ہوئے۔
سپاہ پاسداران کا تیار کردہ خاص خصوصیات کا حامل شہید سلیمانی بحری جنگی بیڑا آج کل دنیا کے عسکری اور فوجی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئر کمانڈر نے شہید سلیمانی فلوٹ کی امتیازی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فلوٹ کی ناقابل شناخت باڈی ہے جس کو ریڈار بہت ہی پکڑ سکتا ہے جسے ملک کے لیے ایک قومی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔
ایک نئے ماڈل کا تیز رفتار اسٹیلتھ جنگی جہاز ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنے پہلے مرحلے کے آخری صوبائی سفر پر جمعے کے روز کرمان پہنچے جہاں اُنہوں نے سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر بھی حاضری دی اور انکی قبر پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔
حزب الله لبنان کے سیکریٹری جنرل نے گزشتہ شب اپنے خطاب میں شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں کچھ نئے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔
عراق کی ایک عدالت نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے ذمہ دار چار افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔