Jan ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی کی جدوجہد نے امریکی خباثت اور صیہونی جرائم کا راستہ روکا

ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ سردار محاذ استقات کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے مکتب کی پیروی منطقی امور کی انجام دہی اور انفرادی و اجتماعی اصول و زندگی پرعمل کئے جانے کے مترادف ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے سردار محاذ استقامت کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ان کی مثالی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گتھیوں کو سلجھانا، امور کو انجام دینے کے لئے آگے بڑھنا، عوامی مسائل و مشکلات کے حل کےلئے حرکت میں رہنا اور دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے جہد مسلسل کرنا اس شہید کمانڈر کی ایسی خصوصیات رہی ہیں کہ جنھیں بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ تحریک استقامت کا مستحکم طریقے سے جاری رہنا ہر دلعزیز سردار محاذ استقامت کا ہی مرہون منت ہے اور یہی تحریک آج امریکی خباثت اور صیہونی جرائم کے مقابلے میں مستحکم قلعہ بنی ہوئی ہے اور اس میں دو رائے نہیں کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یہ آرزوو امنگ کہ بیت المقدس آزاد ہو اور علاقے سے امریکہ نکل جائے بہت جلد پوری ہوگی۔

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تاکید کی کہ سردار محاذ استقامت نے ایرانی قوم اور پوری امت مسلمہ کے سلسلے میں اپنے فرائض پر نہایت خوش اسلوبی سے عمل کیا اور خداوند متعال کی برکت و عنایت اور شہید قاسم سلیمانی کی کوششوں سے راستے سارے ہموار ہوتے گئے۔

ٹیگس