Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۸
پیغمبر رحمت صلیالله علیه و آله و سلم امت کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: حاسِبوُا أَنفُسَكُم قَبلَ أَن تُحاسَبوا؛اس سے پہلے کہ (کل) تمہارا حساب و کتاب کیا جائے، (آج خود ہی) اپنا حساب و کتاب کر لو! (وسائل، ج ١١، ص ٣٨٠)۔ یہ حدیث شریف اس حقیقت کی جانب اشارہ ہے کہ آج روزِ عمل ہے جہاں کچھ کرنے اور لغزشوں کو سنوارنے کا امکان موجود ہے، مگر کل روز جزا و سزا ہے جہاں عمل کا دروازہ بند ہو جاتا ہے اور صرف کئے ہوئے اعمال کے مطابق جزا یا سزا دی جاتی ہے۔