Jan ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • امن کاراستہ اسلاموفوبیا کے خاتمے سے نکلتا ہے: پاکستان

امریکہ اور یورپی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے اسلام اور رسول اسلام حضرت محمد مصطفی ( ص) کی شان اقدس میں توہین پر دنیا  بھر کے رہنماوں کی جانب سے احتجاج کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ اسلاموفوبیا، دہشت گردی اور انتہا پسندی میں صرف نام کا ہی فرق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ امن کاراستہ بھی اسلاموفوبیا کے خاتمے سے ہی نکلتا ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جیسے دنیا دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ایسے اسلامو فوبیا کیخلاف بھی ایک ہونا ہوگا، کوئی شک نہیں کہ اسلاموفوبیا، دہشت گردی اور انتہا پسندی میں صرف نام کا ہی فرق ہے، مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھی انتہا پسند ہی ہیں، دنیا میں پائیدار امن کے لیے مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے بعد جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کے خلاف عملی اقدام خوش آئند ہے۔

ٹیگس