Jan ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • آل سعود کا اشتعال انگیز اقدام، مسجد النبی میں خواتین کے داخلے پر پابندی، مردوں کا داخلہ محدود

سعودی حکام نے روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ مردوں کے لیے زیارت کو محددو کردیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے کہا ہے کہ خواتین کو اعتمرنا پروگرام کے تحت روضہ رسول کی زیارت کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ قبرمطہر کی زیارت صرف مردوں کے لیے مختص ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق اعتمرنا پروگرام کے تحت مرد حضرات بھی تیس روز میں صرف ایک بار ہی حضور نبی کریم کے مرقد مطہر کی زیارت کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج نے مسجدالنبی (ص) میں نماز واجب کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم کہا ہے کہ صرف مرد حضرات نماز اور زیارت کے اوقات میں مرقد مطہر میں داخلے کے لیے اعتمرنا پروگرام کے دفتر سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔

ٹیگس