دوحہ قطر میں افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں مغربی ثقافت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر ایران نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
نائلہ کیانی نے پاکستان کی خواتین کی کوہ پیمائی میں نئی تاریخ رقم کردی۔
اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کے ٹیبل ٹینس اور پیرا ٹینس مقابلوں میں ایرانی خاتون کا ہیڈ ریفری کے طور پر انتخاب کیا گیا۔
افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے اپنی وزارت خزانہ میں خواتین ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنی جگہ اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو سونپ دیں۔
عراق کے وزیر اعظم نے عراقی کردستان کے علاقے پر ترکیہ کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق اس جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
شیراز میں آستانہ حضرت شاه چراغ - احمد بن موسی الکاظم علیہم السلام کی منجمینٹ کے تعاون سے بچیوں کے لئے جشن عبادت و حجاب (بلوغت) کا انعفاد کیا۔ اس جشن میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ بچیوں نے شرکت کی۔
ایران میں عشرۂ امامت و ولایت اور ہفتہ عفت و حجاب کی مناسبت سے ’’مہر فاطمی‘‘ عنوان کے تحت تہران میں باپردہ خواتین کا اجتماع ہوا جس میں تقریباً ۱۲ ہزار خواتین، لڑکیوں اور بچیوں نے شرکت کی۔
اقوام متحدہ نے افغانستان میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
سوات کے جنگلات میں 4 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، شانگلہ کے مقام پر آگ لگنے سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔