روس نے امریکا اور برطانیہ پر دوسرے ملکوں کی دولت اور اثاثے لوٹنے اور ان پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
یوکرین نے روس کے خلاف جنگ میں برطانیہ سے نیا امدادی پیکیج ملنے کی خبر دی ہے۔
امریکی کانگریس کے کئی اراکین نے کانگریس سے اجازت حاصل کئے بغیر یمن کے خلاف امریکی حملوں پر اعتراض اور اس قسم کے اقدام کے نتائج کے تئیں خبردار کیا ہے۔
یمن پر واشنگٹن کی جارحیت کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ حملے ان کی ہدایات پر انجام پائے ہیں۔
سیاسی امور میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہ آنے کا ذکر کرتے ہوئے ، یوکرین میں جنگ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ریاض میں یوکرین اور اس کے مغربی حامی ملکوں کے نمائندوں کے خفیہ اجلاس کو ایک تشہیراتی حربہ قرار دیتے ہوئے اس اجلاس کے انعقاد کی مذمت کی ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ چند برسوں میں دنیا کی 3 بڑی اقتصادی طاقتوں میں شامل ہوجائے گا۔
ایکواڈور میں جیل سے ایک گینگ کے خطرناک سرغنہ کے فرار ہونے کے بعد خانہ جنگی کی صورت حال ہے لہٰذا ملک میں ہنگامی حالت اور کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا ہماری سیکیورٹی اور قومی اقتداراعلی کے لئے خطرہ بنے گا تو ہم اسے تباہ کرنے میں ایک لمحہ بھی نہيں سوچيں گے۔
روسی وزیردفاع نے یوکرین میں اس ملک کا فوجی آپریشن جاری رہنے کی خبر دی ہے۔