Aug ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • تل ابیب ایئر پورٹ ویران، ہندوستان سمیت کئی ممالک نے تل ابیب کے لئے  پروازیں منسوخ کردیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی کے ایران کے اعلان سے صیہونی حلقوں میں جہاں خوف وہراس طاری ہے وہیں مختلف ملکوں منجملہ ہندوستان نے اپنی پروازیں تل ابیب کے لئے منسوخ کردی ہيں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی شہری ہوا بازی کی کمپنی ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر تل ابیب کے لئے اپنی سبھی پروازیں منسوخ کردی ہيں ۔

ایئرانڈیا نے کہا ہے کہ تل ابیب کے لئے اس کی پروازیں آٹھ اگست تک معطل رہیں گی ۔ اس درمیان اٹلی اور کئی دیگر یورپی ملکوں نے بھی تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

اٹلی کی شہری ہوابازی کی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے مسافروں کی جان بچانے کے لئے تل ابیب جانے والی سبھی پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے پہلے ہی ایران اور حزب اللہ کی جوابی کارروائی کے خوف سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ٹیگس