نیتن یاہو نکلا ڈرپوک، ایران کے ممکنہ حملے سے ڈر کر گھسا بل میں
Aug ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
صہیونی میڈیا نے اتوار کی شب اطلاع دی کہ اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے خوف نے بنیامین نیتن یاہو کو پناہ لینے پر مجبور کردیا۔
سحر نیوز/دنیا: فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صہیونی میڈیا نے بتایا کہ نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں نے کل رات صیہونی وزارت جنگ کی زیر زمین پناہ گاہ میں گزاری۔
ایران اور مزاحمتی گروہوں کے ممکنہ حملے کے خوف سے صیہونی حکومت کی سیکورٹی اور انفراسٹرکچر میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
در ایں اثنا مقبوضہ علاقوں کے بہت سے باشندے راتوں کو جاگ رہے ہیں یا پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔