Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۳
ٹرمپ کی جانب سے ہونے والی افطار پارٹی میں آل سعود نے شرکت کی مگر دیگر اسلامی تنظیمیں اس میں شریک نہیں ہوئیں! مسلمانوں پر مشتمل انسانی حقوق کے گروپس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کی مخالفت کرتے ہوئے ‘افطار سے انکار’ کی مہم کا آغاز وائٹ ہاؤس کے پارک میں کیا۔افطار ڈنر میں امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ایک ساتھ ٹیبل پر موجود تھے۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، تیونس، عراق، قطر، بحرین، مراکش، الجزائر اور لیبیا کے سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔