اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور بعض اعلیٰ حکام کی شہادت پر مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
شہباز شریف صدر آیت اللہ رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے بدھ کو تہران پہنچ رہے ہیں۔
اپنے محبوب صدر کو آخری الوداعی دینے کےلئے مقدس شہر قم کی سڑکوں پر لوگوں کا سیلاب۔
رہبر انقلاب اسلامی تہران یونیورسٹی میں شہدائے خدمت کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں تبریز کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
ہیلی کاپٹر سانحہ میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں اور علاقوں میں تعزیتی جلسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
آرمینیا کی پارلیمنٹ میں ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی.
روس کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے ایرانی ہم منصب کے نام پیغام تعزیت میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں مشارکت کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔