ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل رات مختلف مقامات پر ترکیہ کا پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔ ترکیہ میں آج عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
پیر کے روز عبوری صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف جسٹس کی ہنگامی نشست منعقد ہوئی جس میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا تعین کیا گیا۔
صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر مختلف ممالک کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
انیس مئی کو ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کی رحلت پر جنوبی کوریا کی حکومت نے سوگوار خاندانوں اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔ جنوبی کوریا نے ایرانی قوم سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کے ذریعے اس غم پر غلبہ حاصل کرے۔
ایران کے علاوہ جہاں 5 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، برصغیر ہندوستان پاکستان سے لے کر شام، لبنان، ترکیہ اور عراق نے بھی عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ترکی میں عام سوگ کا اعلان
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، نمایندہ ولی فقیہ آیت اللہ آل ہاشم اور صوبہ آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
شام نے صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم اور حکومت ہندوستان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو تعزیتی پیغام، ہندوستان میں منگل کو رہے گا عام سوگ، صدر سید ابراہیم رئیسی کے احترام میں پرچم سرنگوں