May ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • تہران میں شہدائے خدمت کی تشییع جنازہ میں حماس کے سربراہ کی شرکت

تہران میں شہدائے خدمت کی تشییع جنازہ میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی شرکت کی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا اے میرے عزیز ایرانی بھائیو آپ کی خدمت میں سلام عرض کرتے ہوئے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں فلسطین کی بہادر اور ثابت قدم قوم کی جانب سے ایران کے شہید صدر اور شہید وزیر خارجہ کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے آیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں میری صدر رئیسی سے جو ملاقات ہوئی تھی اس میں انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کے لئے اپنی حمایت پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا اور فلسطین سے متعلق اپنے موقف پر قائم رہے گا

ٹیگس